https://www.facebook.com/561509530706380/posts/1391751994348792/
Reduced syllabus of 9 and 10
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں نیا تعلیمی سال یکم جون 2021 سے شروع ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یکم جون سے ہمارا تعلیم سال شروع ہوگا اور یکم سے 15 جون تک نہم اور دہم جماعت کے سوا تمام جماعتوں کے امتحانات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 جون تک تمام اسکولز امتحانات لے کر نتائج کا اعلان کردیں گے اور اس کے بعد ان کی نئی کلاسز شروع ہوجائیں گی۔نہم و دہم جماعت کے امتحانات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات اب 15 جون 2021 سے شروع ہوں گے اور یہ امتحانات 15 روز تک چلیں گے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 15 اگست 2021 کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوگا، عموماً 3 ماہ میں یہ نتائج سامنے آتے ہیں تاہم ہم نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ ان نتائج کو 2 ماہ میں جاری کردیں۔
صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ 6 جولائی 2021 سے 11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ واضح کیا کہ نہم، دہم، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ہوں گے۔